آٹا کی بڑھتی قیمتوں پرنانبائیوں نے بھی روٹی 50روپے کی کردی

ویب ڈیسک: پشاور میں 80کلو گرام آٹا کی بوری کی قیمت 13ہزار 700روپے ہونے کے بعد نانبائیوں نے بھی سنگل روٹی کی قیمت 20 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کرنے اور ڈبل روٹی کی قیمت50 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں آج ایسوسی ایشن کی جانب سے اجلاس طلب کرلیا گیا ہے
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مزاحمت کی صورت میں ہڑتال کرنے پر بھی غور شروع کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ پنجاب سے آٹا اور گندم کی سپلائی پر پا بندی کی وجہ سے شہر بھر میں آٹا ڈیلرز کے پاس سٹاک ختم ہورہا ہے جبکہ سٹاک ہولڈر دکانداروں کی جانب سے قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے مطابق20کلو سپیشل فائن آٹا کی قیمت27سو روپے سے بڑھا کر 3ہزار150روپے تک پہنچ گئی ہے سپر آٹا 32سو روپے جبکہ فائن آٹا 3ہزار250روپے پر فروخت ہورہا ہے ڈیلرز کے مطابق اشرف روڈ ،رامپورہ گیٹ سمیت شہر کے دیگر مقامات پر آٹا ڈیلرز کے پاس سٹاک ختم ہورہا ہے جبکہ کئی علاقوں میں پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پر فروخت کرنے کی شکایات ہیں قبل ازیںآٹا کی قیمتوں میں کچھ ہفتے تک استحکام تھا لیکن آٹا اور گند م کی ترسیل پر پابندی کے باعث بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے آٹا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان: مقامی افراد پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر دھاوا، متعدد زخمی