پولیو مہم کے پہلے روز6ہزار والدین کاویکسین پلانے سے انکار

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے12اضلاع، افغان مہاجر کیمپس اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی دیہات میں جاری انسداد پولیو مہم کے پہلے روز10لاکھ 6ہزار639بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا دعویٰ کردیاگیاہے اس حوالہ سے جاری تفصیل کے مطابق مہم کے دوران 81 ہزار 312 بچے گھروں پر موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے وہ پولیو ٹیموں کے اہلکاروں کے ہاتھوں قطرے نہیں لے سکے ہیں
ان میں سب سے زیادہ 13ہزار4سوبچے ضلع سوات میں پولیو ٹیموں کے ہاتھوں نہیں لگ سکے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پرپشاور میں12ہزار 839بچے پولیو قطروں سے محروم رہے ہیں رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیاہے کہ6ہزار729بچوں کے والدین کی جانب سے انکار کیا گیا ہے سب سے زیادہ انکاری والدین پشاور میں27سو29والدین رپورٹ کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں مزید بارشوں کی پشگوئی، شہریوں کو محتوط رہنے کی ہدایت