ویب ڈیسک:پشاور میں پرتشدد مظاہرے کے دوران ریڈیو پاکستان سے آلات چوری کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا ۔پشاور میں 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پرتشدد مظاہرے کے دوران ریڈیو پاکستان سے آلات چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم جانی شہزاد سے قدیمی ٹیپ ریکارڈر، مائیکرو فون کیبل، 3 مائیکس اوردیگرسامان برآمد کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو چارسدہ سے گرفتار کیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف تھانا شرقی پشاورمیں مقدمہ درج ہے۔
