بجلی کی قیمت

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے ایک بار پھر بجلی مہنگی کر دی، بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 61 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق نیپرا نے اس حوالے سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے سوا سب پر ہوگا جب کہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  فیصل آباد، گھر میں آتشزدگی سے 4 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق