سمندری طوفان بھارتی گجرات

سمندری طوفان بھارتی گجرات سے ٹکرا گیا، رخ کراچی سے مڑ گیا

ویب ڈیسک:بحیرہ عرب میں بننے والا انتہائی درجے کا سمندری طوفان بپرجوائے بھارتی ریاست گجرات کے ساحلی اضلاع سے ٹکراگیا۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات کے ساحلی اضلاع میں تیز ہواں کے ساتھ بارش جاری ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات کے علاقے گاندھی نگر میں 115 سے 125 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ادھر وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ہر گھنٹے بعد طوفان کی رفتار اور رُخ تبدیل ہو رہا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ بپرجوائے سمندری طوفان کی رفتار 6 سے 8 کلومیٹر کم ہوئی ہے لیکن اس کی شدت میں کمی نہیں آئی ہے۔ شیری رحمٰن نے کہا کہ طوفان کراچی سے مڑ چکا ہے لیکن اس کے اثرات ان علاقوں کو متاثر کریں گے، طوفان کا رخ شمال مشرق کی جانب ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر میں طغیانی کی وارننگ دی گئی ہے۔ کیٹی بندر، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں طوفان کا اثر زیادہ ہوگا۔ طوفانی ہواں اور بارش کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر پروازوں کا آپریشن متاثر ہوا اور 8 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

مزید پڑھیں:  چین کی مدد سے پاکستان میں ایٹمی بجلی گھر بنانے کا منصوبہ تیار