پاکستان کو چین سے 1 ارب ڈالرموصول، سٹیٹ بنک نے تصدیق کردی

ویب ڈیسک: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرائع نے پاکستان کو چین سے 1 ارب ڈالرملنے کی تصدیق کردی۔ ذرائع ایس بی پی کے مطابق پاکستان کو چین سے 1 ارب ڈالر کمرشل قرضے کی مد میں ملے ہیں۔ اس سے قبل چین نے پاکستان کو 1 ارب ڈالرز دینے کا سوفٹ کوڈ بھجوایا تھا، جس میں اسلام آباد کو 1 ارب ڈالرز آج رات تک ملنے سے متعلق کہا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے رواں ہفتے چین کو پیشگی ادائیگی کی تھی۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان واقعات میں 14 غیر ملکی شہری زِخمی ہوئے، حسن ضیغم