توڑ پھوڑ کے حق میں نہیں، جہاں تھا وہیں کھڑا ہوں، شاہ محمود

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ وہ کسی توڑ پھوڑ کے حق میں نہیں نہ ہی اس میں شامل تھا، تاہم میں جہاں تھا وہیں کھڑا ہوں۔
ویب ڈیسک: ملتان سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھ پر ملتان میں پانچ کیسز درج کئے گئے، 9 مئی کے واقعات کی وجہ سے مجھ پر 13 دفعات لگائی گئیں جس میں سے ایک دفعہ بھی ثابت نہیں کی جاسکی۔
انہوں نے کہا کہ میں ملتان میں موجود ہی نہیں تھا اسلام آباد میں تھا، اسلام آباد میں گرفتار ہوا اور اڈیالہ جیل گیا، مقدمات ملتان میں درج ہو گئے، ان جھوٹے مقدمات سے انتظامیہ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے جیل میں تھری ایم پی او کے تحت بند کیا گیا، 9 مئی کے واقعات میں کسی توڑ پھوڑ میں شامل نہیں تھا اور نہ ہی توڑ پھوڑ کے حق میں نہیں ہوں۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں نئی اسرائیلی فوجی حکومت قائم کرنے کے منصوبے کا انکشاف