ارباب نیاز سٹیڈیم کی نئی چھتیں بھی اڑ گئیں

طوفان سے ارباب نیاز سٹیڈیم کی نئی چھتیں بھی اڑ گئیں

ویب ڈیسک: پشاور میں تیز ترین آندھی اور طوفان کے باعث کروڑوں روپے مالیت سے نئے تعمیر ہونے والے ارباب نیاز سٹیڈیم کی نئی چھتیں بھی اڑ گئیں۔ گزشتہ روز آندھی اور طوفانی بارش کے باعث جم خانہ گرائونڈ اور شاہی باغ میں قیمتی درخت بھی گر گئے ہیں۔ گذشتہ روز اتوار کو تیز آندھی اور طوفان کے باعث ارباب نیاز سٹیڈیم میں حال ہی میں لگائے گئے سن پروف اور بارش پروف شیڈ اڑ گئے ہیں۔ کمزور ترین شیڈ تیز ترین طوفانی ہوائوں کا مقابلہ نہیں کر سکے۔ بعض مقامات پر لاکھوں روپے مالیت کے حال ہی میں لگائے گئے شیڈ بھی جگہ جگہ سے پھٹ گئے ہیں۔ دوسری جانب ارباب نیاز سٹیڈیم کی تعمیر پانچ سال گزرنے کے باوجود بھی نہیں ہو سکی ہے اور فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث ارباب نیاز سٹیڈیم کا تعمیراتی کام ر کا ہوا ہے جس کے باعث پشاور میں بین الاقوامی میچز نہیں کھیلے جارہے ہیں تاہم آندھی اور طوفان نے رہا سہا کام بھی خراب کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے لبنان پر حملہ کردیا، 70 مقامات کو نشانہ بنایا گیا