شرح سود میں ایک فیصد اضافہ

سٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے ایک ہنگامی اجلاس میں ملک میں شرح سود میں ایک فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر شرح سود 22 فیصد ہو گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جون میں ہوا تھا جس میں شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم ہنگامی طور پر بلائے گئے اجلاس میں اس کی جانب سے شرح سود میں ایک فیصد کا اضافہ کر دیا گیا۔ سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق شرح سود میں اضافہ مہنگائی میں اضافہ کے ممکنہ خطرات روکنے کے لئے کیا گیا ہے، جو اس کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی ممکنہ بحالی کے لئے اٹھائے جانے والے مالیاتی اور بیرونی شعبے کے اقدامات ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت بارے لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل