جانور گھر پہنچانے

جانور گھر پہنچانے والے ٹرانسپورٹرز کے من مانے نرخ

ویب ڈیسک: پشاور کی مویشی منڈیوں سے جانور گاڑیوں کے ذریعے گھروں تک پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹروں نے بھی کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا اور من چاہے کرائے وصول کرنے لگے۔ عیدالاضحی کی مناسبت سے پشاور کی رنگ روڈ، سربند، پلوسئی، کالا منڈی اور چارسدہ روڈ سمیت دیگر مقامات پر لگنے والی مویشی منڈیوں سے قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ منگل کے روز بھی جاری رہا۔
کئی افراد مہنگائی کی وجہ سے خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ گئے تاہم متعدد افراد بیوپاریوں کو اپنے ریٹ پر قائل کرنے میں کامیاب رہے اور قربانی کیلئے جانور خرید لیا تاہم جانور کو گھروں تک پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹروں نے بھی کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا اور فی کلومیٹر کے حساب سے کرائے بڑھا دیئے۔ اس حوالے سے ٹرانسپوٹرز کا کہنا تھا حکومت کی جانب سے پٹرول مہنگا کرنے کے باعث کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ شہر میں سی این جی کی شدید قلت ہے اور صبح سے شام تک بھی اگر سی این جی سٹیشنوں کے باہر گاڑیاں کھڑی کر دیں تو اتنی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں کہ نمبر نہیں آتا اسی لئے مجبوراً کرائے بڑھائے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شیخ وقاص اکرم اور خالد خورشید نے سفری ضمانت کرا لی