شدید گرمی میں ہیٹ سٹروک کے خدشہ پر احتیاطی تدابیرجاری

ویب ڈیسک: شدید گرمی میں ہیٹ سٹروک کے خدشہ پر محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کیلئے احتیاطی تدابیر جاری کردی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات کی جانب سے گرمی کی نئی لہر شروع ہونے کے امکان پر محکمہ صحت نے الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق موجودہ وقت میں شدید گرمی میں کھلی فضاء میں کام کرنے والے مزدور، کھلاڑی، بچے اور بزرگ متاثر ہوسکتے ہیں۔ ہیٹ سٹروک یعنی تیز دھوپ کی وجہ سے متاثر ہونے کی وجہ سے علامات میں بے ہوشی، شدید پیاس لگنے، چکر آنے، الٹی اور متلی، جلد کا گرم، سرخ اور جلد کا خشک ہوجانااور پسینے کا نہ آنا ہے۔ اس قسم کی صورتحال میں گرم مشروبات سے پر ہیز، ٹھنڈے پانی سے نہانے، پانی اور مشروبات کا زیادہ استعمال ، گرمی سے بچنے کی کوشش اور فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں کے دوران مزید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  عوام کا سمندر کل لاہور سے ٹکرائے گا، حکومت راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے