جہانگیر ترین خیبرپختونخوا اہم شخصیات

جہانگیر ترین کے خیبرپختونخوا کی اہم شخصیات سے رابطے

ویب ڈیسک: استحکامِ پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین نے وطن واپسی کے بعد ملک بھر میں سیاسی رابطے شروع کر دیئے ہیں جس سے بڑے اپ سیٹ کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب میں 30 سے زائد سابق ارکانِ اسمبلی کا استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔ جہانگیر ترین اور علیم خان آئندہ چند روز میں لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں ملاقاتیں کریں گے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی بڑی سیاسی شخصیات کے ساتھ بھی دوبارہ رابطہ ہوا ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن بھی مکمل کرلی جائے گی۔ استحکام پاکستان پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں درخواست دی جائے گی۔ استحکام پاکستان پارٹی کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت نے ممبر سازی مہم بڑے پیمانے پر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت مجوزہ آئینی ترامیم سے جمہوریت پر حملہ آور ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف