چرخہ خیل بجلی لوڈشیڈنگ

چرخہ خیل میں بجلی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا

ویب ڈیسک: پشاور کے گنجان آباد علاقے چرخہ خیل لنڈی ارباب اور لوھاران گڑھی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ عید کے تینوں دنوں میں جب اعلان کیا گیا تھا کہ لوڈشیڈنگ نہ ہوگی لیکن اس کے باوجود عوام لوڈشیڈنگ کا عذاب برداشت کرتے رہے۔ علاقے کے عوام منتخب نمائندوں سے بار بار گزارشات کرتے رہے لیکن کسی کے سر پر جوں تک نہ رینگی۔
شدید گرمی میں 5 سے 7 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا بھرکس نکال دیا خواتین بھی سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ علاقے کے لوگوں نے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے کہا کہ ھم تو اپنے نمائندوں سے عاجز آگئے ہیں اب آپ ہی ہماری فریاد سن لیں اور واپڈا کے حکام کو سختی سے ہدایت کریں کہ ہم پر رحم کریں اور لوڈشیڈنگ کو کم کریں۔

مزید پڑھیں:  رسالپور پولیس اور رہزنوں میں جھڑپ، رہزن ہلاک، اہلکار زخمی