اوشین گیٹ

اوشین گیٹ نے اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر دیں

واشنگٹن(ویب ڈیسک) ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے والی کمپنی اوشین گیٹ نے اپنی تمام تر سرگرمیاں معطل کر دیں، ذرائع کے مطابق بحراوقیانوس میں ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے سمندر کی تہہ میں جانے کے سفر کے دوران پھٹ جانے والی آبدوز’ٹائٹن‘ کی ملکیتی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ فی الحال کمپنی کی تمام ایکسپلوریشن اور کمرشل سرگرمیاں معطل کی جارہی ہیں۔
اس حادثے میں آبدوز میں سوار تمام 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں کمپنی کے سی ای او سٹاکٹن رش بھی شامل تھے۔ حادثے میں دو پاکستانی شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد بھی جاں بحق ہوئے تھے۔
اب اوشین گیٹ نے مختصر پیغام میں کہا کہ اوشین گیٹ نے اپنی تمام ایکسپلوریشن اور کمرشل آپریشنز کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اوشین گیٹ نے سمندر کی سطح سے تقریباً 12,500 فٹ نیچے ٹائی ٹینک کی 111 سال پرانی باقیات کے لیے ٹائٹن آبدوز پر فی کس ڈھائی لاکھ ڈالر وصول کیے۔
ٹائٹن 23 ہزاور پاؤنڈ وزنی جہاز تقریباً ایک منی وین کے سائز کا تھا جو 18 جون کو ٹائی ٹینک کی طرف غوطہ لگانے کے تقریباً 1 گھنٹہ 45 منٹ بعد ہی ممکنہ طور پر تباہ ہوگیا تھا جس کی تصدیق کمپنی نے کی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی افغانستان میں مسجد پر حملے کی مذمت