کارل سکو

90 فیصد افغانی مناسب خوراک پیدا کرنے سے قاصر ہیں، کارل سکو

روم (ویب ڈیسک) ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو نائب صدر کارل سکو کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دس میں سے نو خاندان اپنے لیے مناسب خوراک تلاش کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے جبکہ انہوں نے افغانستان میں امداد کی ترسیل میں مسائل اور ماحول کے غیر موزوں ہونے کا تذکرہ بھی کیا۔
کارل سکو کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہماری امداد تک رسائی میں خواتین کو یکساں مواقع میسر ہونے چاہئِں، کوئی امتیاز نہیں ہونا چاہیے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو اسسٹنٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کابل کا دورہ کیا ہے اور ان کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال "مایوس کن” ہے اور بہت سے لوگوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اگلے موسم سرما کے لیے کم از کم ایک بلین امریکی ڈالر کی ضرورت ہے۔ اب تک ہمیں صرف 10 فیصد رقم ملی ہے، اس لیے ہمیں گزشتہ سال کی امداد کی طرح بجٹ کی شدید ضرورت ہے جو قحط کو روکے۔ اس وقت افغانستان کو خوراک کی کمی کے بحران کا سامنا ہے جس سے بچے اور حاملہ خواتین دوسروں کے مقابلے میں زیادہ متاثر ہیں۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:آئی ایم ایف مشن 15مئی کو پاکستان پہنچے گا