ارباب نیاز سٹیڈیم کام

مالی بحران سنگین، ارباب نیاز سٹیڈیم پر کام روک دیا گیا

ویب ڈیسک: مالی بحران اور فنڈز کی کمی کے باعث ارباب نیاز سٹیڈیم پر تعمیراتی کام روک دیا گیا ہے۔ بی آر ٹی کے بعد دوسرے بڑے منصوبے ارباب نیاز سٹیڈیم کی تعمیر چار سال گزرنے کے باوجود بھی نہ ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق چار مہینوں کے بجٹ میں ارباب نیاز سٹیڈیم کے لئے فنڈ مختص نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث ارباب نیاز سٹیڈیم کا تعمیراتی کام روک دیا گیا ہے۔ تعمیراتی کام روک دینے کے بعد کنسٹرکشن کمپنیوں نے عیدالاضحیٰ کے بعد سے کام شروع نہیں کیا ہے۔
ارباب نیاز سٹیڈیم کے مختلف حصوں میں تعمیراتی کام جاری ہے۔ مالی بحران فنڈز کی کمی، کے باعث ارباب نیاز سٹیڈیم سمیت مختلف اہم پراجیکٹ پر کام جزوی طور پر رکا ہوا ہے۔ ارباب نیاز سٹیڈیم پر تعمیراتی کام سابق دورحکومت میں شروع ہوا تھا تاہم کام تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔ ارباب نیاز سٹیڈیم پر تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث پی ایس ایل میچز پشاور کے بجائے ملک کے دوسرے شہروں میں کھیلے جا رہے ہیں۔ فنڈز کی کمی کے باعث محکمہ کھیل میں تین سو سے زائد ڈیلی ویجیز ملازمین کو پہلے سے ہی فارغ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہورکا جلسہ روکا گیا توکارکن جیلیں بھر دیں گے، عمران خان