کورولس عثمان شادی

کورولس عثمان کی اداکار جوڑی نے حقیقی زندگی میں بھی شادی کر لی

ترکیہ کے مشہور ڈرامے ’کورولس عثمان‘ کی اداکار جوڑی نے حقیقی زندگی میں بھی شادی کر لی۔
ویب ڈیسک: کورولش عثمان کی اداکار جوڑی سپاہی جیرکوتائی اور آئیگُل خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ بوسے ارسلان اور اداکار جاگری سینسوئے نے حقیقی زندگی میں بھی شادی کرلی، ترک میڈیا کے مطابق بوسے ارسلان اور اداکار جاگری سینسوئے نے کچھ ماہ قبل منگنی کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ڈرامہ کے سیٹ پر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے اور اب وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے جن کی تصاویر دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔
آئیگُل خاتون (بوسے ارسلان) کورولش عثمان کے تین سیزنز میں نظر آئیں، پہلے ان کا کردار قدرے منفی تھا جب کہ دوسرے سیزن سے انہیں عثمان کے سپاہیوں میں شامل دیکھا گیا، جنہیں تیسرے سیزن کے اختتام پر شہید ہوتے دکھایا گیا۔
دوسری جانب سپاہی جیرکوتائی ( جاگری سینسوئے) سیریز کی شروعات میں منگولوں کا سپاہی تھا جس نے بعدازاں اسلام قبول کیا اور عثمان کے قریبی ساتھیوں اور سپاہیوں میں شامل ہوگیا۔
سیریز میں بھی آئیگُل خاتون اور سپاہی جیرکوتائی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے کے بعد شادی کرلیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہانیہ عامر نے اُن کی نازیبا ویڈیوز پھیلانے والے بھارتی کو پکڑ لیا