پیپلز پارٹی اسمبلیاں تحلیل تجویز

پیپلز پارٹی کی حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دیدی۔ وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے، ہم انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں۔
نوید قمر نے کہا کہ نگران سیٹ اَپ کسی صورت آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہیے، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ناگزیر ہے، موجودہ اسمبلی میں توسیع پرقانون سازی پراصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مزید پڑھیں:  شاعر احمد فرہاد اغوا، سیکرٹری داخلہ و دفاع کو عدالت پیشی کی ہدایت