پشاور شدید بارشوں

شدید بارشوں سے پشاور سمیت 5 اضلاع کے زیرآب آنے کا خطرہ

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے کل جمعرات کے روز سے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مون سون موسم کی مزید بارشوں کے دوران پانچ اضلاع بشمول پشاور میں نشیبی علاقے زیرآب آنے اور 10 اضلاع میں بارشوں کی وجہ سے زمینی کٹائو کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ اس پیش گوئی پر گزشتہ روز پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مون سون ہوائیں آج شام کو صوبے کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی اور 14 جولائی کو اس میں شدت آئے گی جبکہ اسی روز شام کو مغربی ہوائوں کا سلسلہ بھی صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے 13 جولائی سے 17 جولائی کے دوران چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، لکی مروت، کو ہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں، کرک اور وزیرستان میں تیز ہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفہ وقفہ سے بارش جبکہ بعض مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش کا بھی امکان محکمہ موسمیات کی جانب سے ظاہر کیا گیا ہے۔
اس دوران پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ اور چارسدہ میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے اور بالائی اضلاع سوات، چترال، دیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم اور ضلع خیبر میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں گھریلو تنازعہ پر پولیس اہلکار قتل