نگران کابینہ میں ردوبدل

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کر لیا ہے، اس حوالے سے گورنر حاجی غلام علی کو سمری بھی بھجوا دی گئی ہے۔ سمری میں نگران وزیراعلیٰ کی جانب سے صوبائی وزیر صنعت عدنان جلیل کو برطرف کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور معاون خصوصی مطیع اللہ کو صوبائی وزیر بنانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ اشرف اللہ کو معاون خصوصی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  رواں سال پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار