دوحہ معاہدے کی پاسداری

افغانستان دوحہ معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا، خواجہ آصف

ویب ڈیسک: پاک افغان تعلقات کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان دوحہ معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے نہ ہی ہمسایہ برادر اسلامی ملک ہونے کا حق ادا کر رہا ہے۔
وزیر دفاع نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ پاکستان میں 50 سے 60 لاکھ افغان شہریوں کو گزشتہ 50 سال سے حقوق کے ساتھ پناہ میسر ہے لیکن اس کے برعکس پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو افغان سرزمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صورت حال مزید جاری نہیں رہ سکتی، پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنے وسائل بروئے کار لائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی کوئٹہ گیریژن کے دورے کے موقع پر کہا تھا کہ مسلح افواج کو افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی محفوظ پناہ گاہوں اور آزادانہ دہشت گرد کارروائیوں پر شدید تحفظات ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر جنون سوار، شدید گولہ باری جاری، العودہ ہسپتال میں پینے کا پانی ختم