بجلی مہنگی کرنا مجبوری ہے

بجلی مہنگی کرنا مجبوری ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک: تاجروں اور صنتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تو ہے ہی گردشی قرض بھی ہے، یہ ہماری مجبوری ہے خوشی سے بجلی کی قیمت نہیں بڑھا رہے، تسلیم کرتا ہوں کہ ٹیکسز کی بھرمار ہے، انہوں نے کہا کہ 3 ارب جو ماضی میں دیا گیا ایس ایم ایز کو کیوں نہیں دیا گیا؟
انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ہی سارے مسائل جنم لے رہے ہیں، انہی غلط فیصلوں سے معیشت کو نقصان ہوا، سیاسی مفادات کی خاطر ملکی مفاد کو داؤ پر لگایا گیا، ہماری حکومت کے 15 ماہ امریکا سے تعلقات صحیح کرنے میں ہی لگ گئے۔ انہوں نے چیمبر ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ چین نے بروقت 5 ارب ڈالر قرض رول اوور کیا ورنہ ہم ڈیفالٹ کرچکے ہوتے یا انتہائی مشکل حالات کا شکار ہوتے جبکہ ائی ایم ایف سے معاہدے کا امریکا نے بھی خیرمقدم کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے معروف کاروباری شخصیات سے بات چیت کرتے ہوئَے مزید کہا کہ کسی بھی حکومت کا بنیادی فرض ہے کہ صنعت کاری، زراعت اور تجارت کے لیے جو بھی ممکن ہو وہ کرے، یہ کوئی احسان نہیں فرض ہے، آج ہمیں مشکلات کا سامنا ہے، سابق حکومت کی ناعاقبت اندیشی کی وجہ سے امریکا سے تعلقات کو نقصان پہنچا جبکہ مخلوط حکومت نے تعلقات ہموار کئے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر جنون سوار، شدید گولہ باری جاری، العودہ ہسپتال میں پینے کا پانی ختم