پرویز خٹک نئی پارٹی

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا قلعہ مسمار، پرویز خٹک نے نئی پارٹی کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: عمران خان کا ریاست مخالف بیانیہ پارٹی کو لے ڈوبا، سابق وزیراعلیٰ کے اعلان سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا قلعہ مسمار، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ و وفاقی وزیر پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز کے نام سے نئی سیاسی پارٹی کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان بھی نئی سیاسی جماعت میں شامل ہو گئے۔
پی ٹی آئی کے 57 سابق ارکانِ اسمبلی نے پرویز خٹک کی حمایت کا اعلان کر دیا، سابق صوبائی وزیر اشتیاق ارمڑ اور شوکت علی بھی نئی پارٹی کا حصہ بن گئے، ارکانِ اسمبلی نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی وجہ سے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کیں، اس موقع پر پرویز خٹک نے کہا کہ سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کے وجود سے ہی ہم سب کا وجود ہے۔

مزید پڑھیں:  عوام کوایک اورجھٹکا،بجلی یونٹ 3 روپے 49 پیسے مہنگاہونےکاامکان