شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

شانگلہ، شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف شانگلہ کے 35 عہدیداران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں، ان میں شوکت یوسفزئی کے نام کا بھی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ پولیس ٹیم نے بشام میں رہنما پی ٹی آئی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ بھی مارا لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ پولیس ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ وارنٹ تین ایم پی او کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔ ڈی پی او شانگلہ صاحبزادہ سجاد نے کہا کہ دو تحصیل چیئرمین کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کی توپوں کارخ مولانا فضل الرحمان کی طرف