سوات میں پیاز کی فصل تباہ

سوات میں مون سون بارشوں سے پیاز کی فصل تباہ ہوگئی

ویب ڈیسک: سوات میں حالیہ بارشوں سے پیاز کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ کسانوں کو اس سال کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ غالیگے کے رہنے والے کسان حاجی نواب نے مشرق کو بتایا کہ پچھلے سال پیاز کی بہت اچھی فصل ہوئی تھی اور کسانوں کو کافی فائدہ ہوا تھا، لیکن اس سال زیادہ بارشوں کی وجہ سے پیاز کی فصل کو "تورکے” نامی مرض لاحق ہوگیا، جس سے زیادہ تر پیاز کی فصل خراب ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ مرض کی وجہ سے بعض پیاز باہر سے جبکہ بعض اندر سے خرا ب ہے جس کی وجہ سے ملک کی منڈیوں میں سوات کی پیاز کی قیمت بہت کم ہے۔ کسانوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیاز کی فصل 6 ماہ میں تیار ہوتی ہے۔ اس دوران اس پر کافی محنت کی جاتی ہے اور خرچہ بھی بہت آتا ہے۔

مزید پڑھیں:  رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر