کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف آپریشن

مالاکنڈ میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف آپریشن

ویب ڈیسک: ضلع مالاکنڈ میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے درجنوں گرفتار، ذرائع کے مطابق تخت بھائی میں نئے تعینات ہونے والی قائم مقام کمشنر میڈیم ماہین حسن، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آفتاب عالم اور ٹریفک انچارج تاج نبی خان نے آرڈیننس 1965 کے ساتھ مالاکنڈ روڈ پر موٹر سائیکلوں اور بلیک باٹم کھڑکیوں، غیر قانونی نمبر پلیٹس اور پریشر ہارن والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے درجنوں گاڑیوں سے سیاہ پلاسٹک، پریشر ہارن اور دیگر نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے مالکان کو گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں:  ٹانک، سرکاری سکولوں میں بجلی اور پانی ناپید، طلبہ مشکلات کا شکار