آج سے مون سون بارشوں کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے مون سون بارشوں کا امکان

ویب ڈیسک: بارشوں کا سلسلہ ابھی تھما نہیں، مزید بارشوں کیلئے عوام ہو جائیں تیار، ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج سے خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور تیز ہواؤں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کر دی۔
پی ڈی ایم اے کے مراسلے کے مطابق بالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے، ضلعی انتظامیہ چھوٹی، بڑی ہر قسم مشینری کی دستیابی یقینی بنائے۔
مراسلے کے مطابق بارشوں سے پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، ڈی آئی خان کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے۔
طوفان کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، کمزور تعمیرات، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سڑکوں کو بندش سے بچانے اور ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔ انتظامیہ مون سون کے دوسرے سپیل کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کرے۔

مزید پڑھیں:  افغانستان: طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 300 سے زائد افراد جاں بحق