بارشوں سے ہلاک افراد

خیبرپختونخوا میں بارشیں اور لینڈسلائیڈنگ، 9 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں گزشتہ دو دن کے دوران تیز بارشیں اور لینڈسلائیڈنگ، 9 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئَے۔
پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں سیلاب اور بارشوں سے 78 گھروں کو جزوی جبکہ 9 گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔
سیکرٹری ریلیف نے تمام ڈپٹی کمشنر کو صوبے میں بارشوں سے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں افراد کے ورثاء کو فوری طور پر امدادی چیکس کی ادائیگی کی ہدایات جاری کر دیں۔
سیکرٹری محکمہ ریلیف عبدالباسط نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے 60 ملین روپے جاری کر دیئے گئے۔ اپر اور لوئر چترال کے لیے دو دو کروڑ جبکہ بنوں اور شانگلہ کیلئے ایک ایک کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ترجمان محکمہ ریلیف نے بتایا کہ محکمہ ریلیف کی ہدایت پر ضلعی انتطامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ضلعی انتطامیہ اور متعلقہ ادارے ہر قسم صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہیں۔
سیکرٹری محکمہ ریلیف عبدالباسط نے مزید کہا کہ محکمہ ریلیف نے ڈپٹی کمشنر اپر اور لوئر چترال کی درخواست پر تیز بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی جس کا نفاذ 15 اگست 2023 تک ہو گا۔ محکمہ ریلیف کی جانب سے اپر اور لوئر چترال کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا گیا جس میں خیمے، پلاسٹک میٹس، کچن سیٹ، بالٹیاں، کویلٹس، میٹس، ترپال شیٹس، حفظان صحت کی کٹس سمیت سولر لائٹس، جیری کین، مچھر دانی، صابن، تکیہ، وہیل چیئر، اسٹریچرز، ڈی واٹرنگ پمپس اور سنڈ بیگز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  بیمار اور لاغر جانور ذبح کرنیوالے گروہ کے 3 افراد گرفتار، مضر صحت گوشت تلف