کوہاٹ لوڈشیڈنگ

کوہاٹ لوڈشیڈنگ، سور گل کے عوام سڑکوں پر نکل آئے

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان، ذرائع کے مطابق بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ سے تنگ سور گل کے عوام سڑکوں پر نکل آئے، اس موقع پر مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ چوبیس گھنٹوں میں صرف ایک گھنٹہ بجلی ہوتی ہے اور اس کا بھی وولٹیج پورا نہیں ہوتا جس سے مساجد اور گھروں میں وضو اور پینے کا پانی تک میسر نہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پیسکو حکام رشوت لینے والے اہلکاروں کو فوری تبدیل کریں۔
مظاہرین نے دھمکی دی کہ تین دن کے اندر بجلی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو انڈس ہائی وے بند کریں گے، اس پر متعلقہ آفیسر نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ معاملہ جلد از جلد حل کر دیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پرو وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی کی تقرری نوٹیفکیشن کے ایک روز بعد منسوخ