اسحاق ڈار اہل ہیں

اسحاق ڈار کو جو بھی ذمے داری دیں وہ اس کے اہل ہیں، مصدق ملک

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو کوئی بھی ذمے داری دی جائے وہ اس کے اہل ہیں۔
ویب ڈیسک: وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے لیڈر آف دی ہاؤس تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے، اسحاق ڈار معاملات بہت اچھے انداز میں لے کر چلے ہیں، کوئی بھی ذمے داری دی جائے وہ نبھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جوڑ توڑ پر اس وقت کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا، نئی مردم شماری پر اعتراضات ہو گئے جنہیں دور کرنے میں کئی ماہ لگ گئے، نئی مردم شماری اگر نوٹیفائی کر دی جائے تو اس کے مطابق الیکشن میں 4 سے 6 ماہ چاہئیں، حکومت کا مؤقف ہے کہ پرانی مردم شماری پر الیکشن کرا لیا جائے، نئی حلقہ بندیوں کے لیے 4 سے 6 ماہ درکار ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کا مؤقف ہے کہ پرانی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر الیکشن کرالیے جائیں، بہت سی جماعتیں ہمارے مؤقف کی حمایت کر رہی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بیس ریٹ اس لیے نوٹیفائی کیا گیا ہے تاکہ فیول ایڈجسمنٹ کے کوارٹرلی چارجز کم چارج ہوں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کو اڈے دینے کی قیاس آرائیاں مسترد