بھارتی خاتون نے اسلام قبول

بھارتی خاتون نے اسلام قبول کر کے دیر کے نوجوان سے نکاح کر لیا

ویب ڈیسک: انجو نامی بھارتی خاتون نے اسلام قبول کر کے خیبرپختونخوا کے نوجوان نصر اللہ سے نکاح کر لیا۔
ذرائع کے مطابق انجو اور نصر اللہ کا نکاح ڈسٹرکٹ کورٹ دیر میں پڑھایا گیا۔ واضح رہے کہ انجو ویزہ لیکر پاکستان پہنچی تھی۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی جانے والی ایک سرکاری دستاویز کے مطابق انجو کو 30 دن کا ویزا دیا گیا ہے جو صرف اپر دیر کے لیے موزوں ہے۔
اس سلسلے میں ڈی پی او اپر دیر نے کہا کہ انجو کے پاس پاسپورٹ اور ویزہ ہے، وہ قانونی طور پر پاکستان آئی ہیں۔
ڈی پی او اپر دیر نے مزید کہا کہ ہم نے انجو کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی ہے، پورے خیبرپختونخوا سے لوگ آکر ان سے مل کر تخائف پیش کر رہے ہیں۔ انجو کے پاس 30 دن کا ویزہ ہے، ویزے مدت کے مطابق ان کو این او سی بھی جاری کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  9 مئی واقعات میں عمران خان کا بھرپور کردار تھا، تحقیقاتی رپورٹ جاری