بارشوں کی تباہ کاریاں

بارشوں کی تباہ کاریاں، مزید 4 چراغ گل ہو گئے

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، ماں تین بچوں سمیت دب کر جاں بحق، ذرائع کے مطابق مانسہرہ میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری، حالیہ واقعات میں ضلع کے نواحی علاقہ پوٹھہ شاہ کوٹ میں کچے مکان پر مٹی کا تودہ گرنے کا واقعہ بھی شامل ہے، کچے مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے مکان میں سوئی ہوئی ماں اپنے تین بچوں سمیت دب کر جاں بحق ہو گئِی، پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ مکینوں اور مقامی افراد کی مدد سے ملبہ سے لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جنہیں بعد ازاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر میں حالات کشیدہ ،انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل