خاتون غیر انسانی سلوک

خاتون کیساتھ غیر انسانی سلوک، چاروں ملزمان پولیس کے ہاتھ لگ گئے

ویب ڈیسک: دیسال میں خاتون کے ساتھ غیر انسانی سلوک کے مقدمہ میں مزید پیشرفت، ذرائع کے مطابق تھانہ بگنوتر پولیس نے خاتون کے شوہر اور دیور کو بھی گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد مقدمہ میں درج چاروں ملزمان پولیس کے ہاتھ لگ گئے۔
ذرائع کے مطابق 32 سالہ خاتون کو اس کے سسرال والے چند ماہ سے بکریوں کے باڑے میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ، اسے تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے ہیں جبکہ خاتون کو مسلسل غیر معیاری کھانا دینے سے خاتون کی حالت انتہائی لاغر ہو چکی تھی۔ خاتون کی درخواست پر ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل نے واقعے کا فوری نوٹس لیا اور بگنوتر پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات جاری کیں جس پر ڈی ایس پی گلیات سراج خان کی نگرانی میں ایس ایچ او بگنوتر زبیر شاہ نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے واقعے میں ملوث خاتون کی ساس یاسمین بی بی اور دیور فہمید کو فوری گرفتار کر لیا تھا جبکہ گزشتہ روز مقدمہ میں مطلوب عدم گرفتار خاتون کے شوہر حمید اور دیور شانی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف تھانہ بگنوتر میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاق سے حقوق کے حصول میں وکلاء برادری ہمارا ساتھ دے، علی امین گنڈاپور