صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے

ملک دشمن دہشتگردوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے

ویب ڈیسک: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام ( ف ) کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے باجوڑ کی تحصیل خار میں جمعیت علماء اسلام ( ف ) کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر شدید رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس واقعے پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، قائدین اور کارکنوں اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے مذہب اور ملک کی بات کرنے والوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، پاکستان کے دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، وزیراعظم نے اس واقعے سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور خیبرپختونخوا کی حکومت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے باجوڑ دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اعلامیہ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا ہے۔ صدر مملکت نے زخمیوں کی بروقت طبی امداد کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام ( ف ) کے ورکرز کنونشن میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے واقعے پر اظہار افسوس کیا۔
وفاقی وزیر شیری رحمان نے بھی باجوڑ میں جے یو آئی ( ف ) کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں شہید افراد کے لواحقین اور جمعیت علماء اسلام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی ولی عہد سے شہباز شریف کی ملاقات،دوطرفہ تعاون بڑھانےپراتفاق