باجوڑ فائرنگ

باجوڑ، گھر کے اندر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4 بچے زخمی

ویب ڈیسک: ضلع باجوڑ کے علاقہ بابر شاہ میں رات ایک بجے کے قریب گھر کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4 بچے زخمی جبکہ ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فرسٹ ایڈ امداد فراہم کرتے ہوۓ انہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کر دیا۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے کی تفصیل جاری کر دی ہے جس کے مطابق جاں بحق ہونے والے کا نام خالد خان ہے جبکہ زخمیوں میں 8 سالہ معاذ خان، 6 سالہ مروا بی بی اور دو بچے اس سے بھی کم عمر ہیں۔

مزید پڑھیں:  سولر پینل کی قیمتیں کریش، انورٹرز اور بیٹریز تاحال مہنگی