قتل کیس کا ملزم فرار

نوشہرہ، تین بین الاضلاعی موبائل سنیچنگ اور ڈکیت گروہ گرفتار

ویب ڈیسک: نوشہرہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین بین الاضلاعی موبائل سنیچنگ اور ڈکیت گروہ گرفتار کر لیے، ڈی پی او کے مطابق خطرناک گروہ میں افغانی بھی شامل ہے جبکہ گروہ سے 56 موبائل، 21 عدد موٹرسائیکلیں اور 8 لاکھ نقدی برآمد کر لی گئی۔ تینوں گروہ تحصیل جہانگیرہ، تحصیل پبی اور تحصیل نوشہرہ سے گرفتار ہوئے، گروہ کی گرفتاری کے بعد نوشہرہ پولس لائن میں پریس کانفرنس کے دوران تمام چوری شدہ موبائل، موٹرسائیکلیں اور نقدی مالکان کے حوالے کر دیے۔ پولیس ذرائع کے مطابق خطرناک گروہ موبائل سنیچنگ کے علاوہ قتل و غارت، ڈکیتی، چوری اور باقی اضلاع میں بھی واردات کرنے میں ٘لوٹ تھے۔

مزید پڑھیں:  بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 74 افراد ہلاک