دشمنی دوستی میں تبدیل

مہمند، جرگہ کی کوششوں سے دیرینہ دشمنی دوستی میں تبدیل

ویب ڈیسک: ضلع مہمند بابی خیل میں جرگے کی کوششوں کے ذریعے دشمنی دوستی میں تبدیل ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق خونی دشمنی میں تین جوان جان بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو چکا تھا۔ اس موقع پر مشران نے کہا کہ ضلع مہمند میں ابھی بھی زیادہ ترتنازعات جرگے کے ذریعے حل ہو تے ہیں، ہم کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کرینگے اور رسم و رواج کے تحت فیصلہ کریں گے۔ مشران کی کوششوں کی بدولت فریقین ملک حائستہ گل اور حاجی بخت میر ایک دوسرے سے بغلگیر ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  نان فائلر کی سم بلاک ہونے پر ایف بی آر اور ٹیلی کام آپریٹرز متفق