95 سالہ بزرگ دلہن بیاہ لائے

خیبرپختونخوا کے 95 سالہ بزرگ دلہن بیاہ لائے

ویب ڈیسک: مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے 95 سالہ بزرگ دلہن بیاہ لے آئے، ذرائع کے مطابق دلہا کا نام ذکریا ہے، جن کے 7 بیٹے اور 5 بیٹیاں ہیں۔ 95 سالہ ذکریا کے پوتے، پوتیاں اور نواسے نواسیوں کی تعداد 80 سے اوپر ہے۔ ذکریا نامی معمر ترین دولہا کی پہلی اہلیہ کا انتقال 2011 میں ہوا تھا، جس کے 12 سال بعد اب انہوں نے دوسری شادی کرلی ہے۔
چاچا ذکریا کافی عرصے سے مسلسل شادی کی کوشش کر رہے تھے، پہلے تو ان کے بیٹے نہیں مان نہیں رہے تھے لیکن بالآخر چھوٹے بیٹے وقار عالم تنولی نے باباجی کی خواہش پوری کر دی اور سرائے عالمگیر گجرات سے انہیں دلہن مل گئی۔ ان کے بیٹے وقار تنولی کا کہنا ہے کہ ہم نے والد کی شادی کروا کے ثواب کا کام کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بجٹ تیاری و نیا قرض پروگرام، آئِی ایم ایف مشن 16 مئی کو پاکستان پہنچے گا