190 ملین پاونڈ سکینڈل

190 ملین پاونڈ سکینڈل، عمران خان آج نیب میں طلب

ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو نے 190 ملین پاونڈ سکینڈل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آج طلب کرلیا۔ نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جمعہ کے دن ساڑھے 11 بجے نیب راولپنڈی میلوڈی آفس طلب کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق نیب نے زمان پارک اور بنی گالہ رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش کے اخراجات کی رسیدیں طلب کرلیں جبکہ القادر ٹرسٹ کو فنڈز فراہم کرنے والوں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف کو بنی گالہ اور زمان پارک کے ایڈریس پر طلبی کے سمن جاری کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت بارے لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل