شمالی وزیرستان دھماکہ

شمالی وزیرستان دھماکہ، راہ گیر میاں بیوی جاں بحق

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں دھماکہ، ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ سیدگی میں بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا، پولیس حکام کے مطابق دھماکہ میں راہ گیر میاں بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ محفوظ رہا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے پراسیکیوٹرز کا مراعات کے حصول کیلئے ہڑتال کا اعلان