پی ٹی آئی کارکن گرفتار

مردان، چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں احتجاج پر کارکن گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے 10 سے زائد کارکن پولیس کے ہتھے چڑھ گئے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے کسی کو احتجاج اور جلسے کی اجازت نہیں اس وجہ پر کارروائی کی گئی۔ کارکنان نے پریس کلب کے سامنے آج احتجاج کی کال دی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کی بھاری نفری الرٹ وینز بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  مردان میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ:3افراد جاں بحق،1زخمی