جناح ہاؤس حملہ کیس

جناح ہاؤس حملہ کیس، روپوش پی ٹی آئی کارکنوں کے وارنٹ جاری

ویب ڈیسک: لاہور پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث پی ٹی آئی کے 268 روپوش کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دائر کی جسے انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے منظور کر لیا۔ انسداد دہشگردی عدالت کے خصوصی جج اعجاز احمد نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 268 کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں مزید 268 ملزمان کو نامزد کیا ہے، ملزمان روپوش ہیں اور گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف شواہد موجود ہیں، پولیس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہتک عزت قانون مسترد، پی ٹی آئی اور صحافی برادری کا عدالت جانے کا فیصلہ