خیبرپختونخوا سیاحت

خیبرپختونخوا میں سیاحت عروج پر، سیاحوں کی تعداد 71 لاکھ سے متجاوز

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں سیاحوں کی آمد میں پچھلے سال کی نسبت اس سال اضافہ ہو گیا ہے، اس حوالے سے محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے 5 ماہ کی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق مارچ سے اگست تک 71 لاکھ سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں کا رخ کیا۔
25 لاکھ 13 ہزار 797 سیاح جنت نظیر وادی ناران کاغان کے دلفریب مناظر سے لطف اندوز ہوئے، گلیات میں 20 لاکھ 78 ہزار 575، مالم جبہ سوات میں 14 لاکھ 53 ہزار 853 جبکہ 7 لاکھ 37 ہزار497 سیاحوں نے اپر دیر کا رخ کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 3 لاکھ 41 ہزار سیاحوں نے لوئر چترال جبکہ 31 ہزار 111 سیاحوں نے اپر چترال کی سیر کی، رواں سال کے پانچ مہینوں میں سب سے زیادہ غیر ملکی 763 سیاحوں نے لوئر چترال کا سفر کیا جبکہ 471 غیر ملکی ٹورسٹ نے اپر چترال کے دلفریب مقامات کے نظارے دیکھے۔ اس کے علاوہ دیر اپر میں 198، مالم جبہ میں 288، گلیات میں 95 جبکہ 273 غیر ملکی سیاحوں نے کاغان ناران کا رخ کیا اور حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوئِے۔

مزید پڑھیں:  طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی