ڈالر بلند ترین سطح

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر کی روپے کے مقابلے میں اُڑان کا سلسلہ جاری ہے، آج جمعرات کے روز بھی ڈالر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ویب ڈیسک: ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا، انٹربینک میں ڈالر 36 پیسے اضافے سے 300 روپے کا ہو گیا ہے جو ملکی تاریخ میں امریکی ڈالر کی سب سے بلند ترین سطح ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 299 روپے 75 پیسے پر پہنچا اور کاروبار کے اختتام پر 63 پوائنٹس اضافے سے 299 روپے 64 پیسے پر بند ہوا جو کہ انٹربینک میں ڈالر کی تاحال بلند ترین اختتامی قیمت تھی۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارش برسانے والا ایک اور سسٹم داخل، الرٹ جاری