کالعدم تنظیم سہولت کار

کالعدم تنظیم کا سہولت کار 6 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

ویب ڈیسک: کالعدم تنظیم کیلئے سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزم کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کے لیے سہولت کاری کرنے اور پمفلٹس تقسیم کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم سلمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، اے ٹی سی عدالت نے ملزم کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا، اے ٹی سی میں پیشی کے دوران تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ ملزم سلمان پر دہشت گردوں کی فنانشل سہولت کاری اور تشہیری پمفلٹس تقسیم کرنے کا الزام ہے۔ اس لئے ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے لہذا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے عدالت نے ملزم کو تفتیش کے لیے چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اورادائیگی کی مدت کم کرنےکامطالبہ