چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ حلف

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ نئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے محمد ابراہیم خان سے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ اعظم خان بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی نے سپریم کورٹ کی جج کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد جسٹس محمد ابراہیم خان کو پشاور ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس محمد ابراہیم خان کو بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔ جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس محمد ابراہیم خان کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

مزید پڑھیں:  یوکرین جنگ :امریکہ کا روس پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام