نوشہرہ فائرنگ

باجوڑ دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا

ویب ڈیسک: باجوڑ میں 30 جولائی کو ہونے والے دھماکے کا سراج الحق نامی ایک اور زخمی چل بسا، ذرائع کے مطابق پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ زخمی سراج الحق دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایل آر ایچ میں چل بسا، 30 جولائی کے دھماکہ میں زخمی ہونے والے سراج الحق کو تین روز قبل تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ پشاور سے ایل آر ایچ منتقل کیا گیا تھا جو جانبر نا ہو سکا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل مخالف احتجاج دیکھنے والے گوگل ملازمین بھی برطرف