پولیس کانسٹیبل لٹ گیا

پولیس کانسٹیبل راہزنوں کے ہاتھوں لٹ گیا، موٹر سائیکل سے محروم

ویب ڈیسک: پشاور میں راہزنی کی بڑھتی وارداتیں، پولیس کانسٹیبل موٹر سائیکل سے محروم کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق کوہاٹ روڈ پر بھانہ ماڑی کے قریب گن پوائٹ پر راہزنوں نے پولیس کانسٹیبل سے موٹر سائیکل چھین لی، پولیس ذرائع کے مطابق راہزنی کے دوران مزاحمت کرنے پر مسلح ملزمان نے کانسٹیبل پر فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ بعد ازاں زخمی پولیس کانسٹیبل کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل سید الامین ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر جارہا تھا کہ راستے میں واقعہ پیش آیا۔ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارش برسانے والا ایک اور سسٹم داخل، الرٹ جاری