پیسکو گرین نمبر پلیٹ ہٹانے

پیسکو کی تمام گاڑیوں سے گرین نمبر پلیٹ ہٹانے کے احکامات جاری

ویب ڈیسک: بجلی کے بلوں کی وجہ سے عوام سراپا احتجاج ہیں اور ان کی اسی کیفیت کو دیکھتے ہوئَے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی پیسکو نے اپنی تمام گاڑیوں سے گرین نمبر پلیٹ ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ان کا یہ اقدام کسی بھی سنگین صورتحال سے بچنے کیلئے حفظ ما تقدم کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ بھاری بھرکم بجلی کے بلوں کی وجہ سے عوام میں اشتعال پایا جاتا ہے اس لئے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ادارہ نے گرین نمبر پلیٹ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب بجلی بلوں میں اضافہ پرعوامی ردعمل سے نمٹنے کے لئے پیسکو حکام نے کسی بھی اشتعال انگیزی سے بچتے ہوئے مسائل کو نرمی سے حل کرنے کی حکمت عملی تیارکرلی ہے۔ پیسکو حکام کے مطابق ڈیسکو ملازمین پر حملوں اور سڑکوں کی بندش جیسے واقعات میڈیا پر رپورٹ ہو رہے ہیں اس تناظر میں ڈیسکو کو ہمدردانہ انداز میں لوگوں کے مسائل حل کرنے جبکہ حالات قابو سے باہر ہونے کی صورت میں انتظامیہ اور پولیس سے مد لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سدھوموسے والا کیس کا مرکزی گینکسٹر امریکہ میں قتل