ڈینگی وائرس ہائی الرٹ

پشاور، ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت ہائی الرٹ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے روک تھام کیلئے محکمہ صحت ہائی الرٹ جبکہ اس حوالے سے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ مشیر صحت، بہبود آبادی و لیبر ڈاکٹر ریاض انور نے کہا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، ڈاکٹر ریاض انور کا کہنا تھا کہ وائرس کے حوالے سے پشاور سمیت مردان میں زیادہ تر کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ پشاور میں سب سے زیادہ 22 کیسز رپورٹ ہوئے، مردان میں 13، صوابی میں 9، لوئر چترال میں 7، باجوڑ میں 6، کوہاٹ میں 4، نوشہرہ میں 3 اور ڈی آئی خان، خیبر، ایبٹ آباد اور دیر لوئر میں2، 2 جبکہ بٹگرام، ہنگو، طورغر، مانسہرہ، لکی مروت اور بنوں سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر ریاض انور نے بتایا کہ قبائلی اضلاع سمیت صوبہ بھر میں ڈینگی صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر ضلع میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہی ہیں۔ مشیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے تمام اضلاع سے جو رپورٹیں آ رہی ہیں ان کے مطابق ہر گھر میں مریض کے علاج کی تمام سہولیات بشمول طبی عملہ اور ادوایات فراہم کی جا رہی ہیں، متاثرہ علاقوں میں آئی آر ایس ڈینگی سپرے بھی شروع کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے ،محمود اچکزئی